ایجرٹن روڈ پر پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آگ لگ گئی ، فائر برگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف

ایجرٹن روڈ پر پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آگ لگ گئی ، فائر برگیڈ آگ پر قابو پانے ...
ایجرٹن روڈ پر پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آگ لگ گئی ، فائر برگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی سی ایل ایسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے جبکہ فائر برگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایجرٹن روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے جبکہ فائر برگیڈ کی 8 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔ریسیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل سے دھواں نکل رہا ہے۔پی ٹی سی ایل ایکسچینج کی تیسری منزل پر فون آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ آگ لگنے کے باعث لاہور کے متعدد علاقوں میں فون سروس بند ہو گئی ہے۔یاد رہے کچھ عرصہ قبل بھی پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آگ لگ چکی ہے جبکہ آج پھر اسی نوعیت کا واقعہ پیش آ گیا ہے تاہم ابھی تک کسی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے : سرتاج عزیز

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...