اگر آپ بھی خوبصورت نوجوان خاتون ہیں تو یہ تحقیق آپ کیلئے ہے

اگر آپ بھی خوبصورت نوجوان خاتون ہیں تو یہ تحقیق آپ کیلئے ہے
اگر آپ بھی خوبصورت نوجوان خاتون ہیں تو یہ تحقیق آپ کیلئے ہے

  



برمنگھم (نیوز ڈیسک) عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ حسن و ادا اور ناز و نخرے اور غرور جیسے الفاظ خوبرو حسیناﺅں کیلئے ہی ایجاد ہوئے ہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ اصل میں خوبصورتی کے ساتھ غرور اور خود غرضی جیسے مسائل مردوں میں پیدا ہوتے ہیں جبکہ خواتین میں یہ مسئلہ نہایت کم ہے۔ سائنسی جریدے "Evelutienery Psycbology" میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق دراز قد، سڈول جسم اور دلکش رنگ کے حامل مرد حسین و دلکش خواتین کی نسبت کہیں زیادہ خود غرض اور مفاد پرست ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں 125 افراد کی ایم آر آئی کیننگ کرکے ان کی خوبصورتی کا تعین کیا گیا اور پھر اُن سے نفسیاتی سوالنامے پر کروائے گئے۔

خرابیوں اور فتنوں کو ختم کرنے کا وقت آگیاہے:وزیر اعظم

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل پرائس کا کہنا ہے کہ مرد جتنے خوبصورت ہوتے ہیں اتنے ہی اپنے اور صرف اپنے خیر خواہ ہوتے ہیں۔ یہ دوسری یاری اور کام کار میں بھی دوستوں کی بجائے اپنے مفاد کو ترجیح دیتے ہیں اور فیاضی کا مظاہرہ کم ہی کرتے ہیں۔ اس کے برعکس جس خواتین میں یہ مسئلہ نہیں پایا گیا۔ دلکش صورت والی خواتین کو مردوں کی نسبت واضح طور پر زیادہ فیاض، نرم دل، شفیق، ہمدرد اور دوسروں کا خیال رکھنے والی پایا گیا ہے، تاہم تحقیق کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دلکش خاتون کی سخاوت کی خوش فہمی میں کوئی بھی مطالبہ لے کر اس کے پاس پہنچ جائیں، اس کا نتیجہ دردناک بھی ہوسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...