سعودی عرب میں کاروباری خبر دار ہوجائیں ،مزید مہلت نہیں ملے گی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت لیبر نے واضح کر دیا ہے کہ اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کو کوئی رعائتی مدت نہیں دی جا رہی۔
یہ بیان ان خبروں کے بعد آیا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ حکومت کی طرف سے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کو اپنا سٹیٹس قانونی بنانے کیلئے کوئی رعایت دی جا رہی ہے۔ وزارت کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ کسی رعائتی مدت کا فیصلہ نہیں ہوا اور غیر قانونی افعال کے مرتکب لوگوں کو کوئی رعایت نہیں دی جا رہی۔
خود کش حملہ آور خود کو اڑانے میں ناکام رہا : آئی جی اسلام آباد
ان کا کہنا تھا کہ یہ افواہیں ان لوگوں نے پھیلائی ہیں جور عائتی مدت اور مہم کا فرق نہیں سمجھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ یہ وضاحت بھی کی گئی ہ کہ ولی عہد سلطنت کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا اگلے ماہ سے آغاز کیا جا رہا ہے اور اس آپریشن میں جیل خانہ جات اور ڈائریکٹوریٹس آف پاسپورٹ کے تعاون کو بھی حاصل کیا جائے گا۔