پولیس نے امام بارگاہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، ملزم گرفتار

پولیس نے امام بارگاہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، ملزم گرفتار
پولیس نے امام بارگاہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، ملزم گرفتار

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گلشن حدید سٹیل ٹاﺅن میں واقع امام بارگاہ کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے امام بارگاہ پر حملہ کرنے کا انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید سٹیل ٹاﺅن کے قریب رہائشیوں کی جانب سے مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دے دی جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ، 3 افراد شہید، 8 افراد زخمی

پولیس چیف کراچی غلام قادر تھیبو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امام بارگاہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ ملزم نے موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کر کے اسے امام بارگاہ کے قریب کھڑا کرنا تھا۔غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ پولیس نے عوام کی مدد سے انتہائی اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ بم کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور ایک دن اس سے ضرورنجات حاصل کریں گے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...