امام بارگاہ حملہ ، خود کش جیکٹ ناکارہ بنا دی گئی

امام بارگاہ حملہ ، خود کش جیکٹ ناکارہ بنا دی گئی
امام بارگاہ حملہ ، خود کش جیکٹ ناکارہ بنا دی گئی

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امام بارگاہ قصر سکینہ پر حملہ کرنے والے خود کش بمبار کی جیکٹ پھٹ نہ سکی جبکہ فوجی ٹیم نے اسے ناکارہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے شکریال میں امام بارگاہ قصر سکینہ میں خود کش بمبار داخل ہوا لیکن اس کی جیکٹ پھٹ نہ سکی ۔پاک فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم نے خود کش حملہ آور کی جیکٹ کو روبوٹ کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق خود کش جیکٹ کا سوئچ حملہ آور کے نیچے تھا جبکہ اس کمر میں رسی ڈال کر اسے کروٹ دی گئی اور سوئچ کو جیکٹ سے الگ کر دیا گیا۔فوجی ٹیم نے بم کا ڈینٹو نیٹر نکال دیا جس کے بعد بم کو مکمل ناکارہ بنا دیا۔

جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں ،نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا:چوہدری نثار

آئی جی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملہ آور شکل سے پاکستانی لگتا تھا جبکہ اس کی جیکٹ سے بارودی مواد سمیت بال بیرنگ بھی موجود تھے جبکہ جیکٹ میں 3 کلو بارودی مواد ابھی بھی موجود ہے۔آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کے فنگر پرنٹ نادرا کو بھجوا دیے ہیں جبکہ جلد ہی اس کے نیٹ ورک تک پہنچ جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...