نیب بیان پر شائد وزیراعظم آج وضاحت دیں ِ، حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو جیل میں پڑے ہوتے ہیں: سینٹر رحمان ملک

نیب بیان پر شائد وزیراعظم آج وضاحت دیں ِ، حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو جیل میں ...
 نیب بیان پر شائد وزیراعظم آج وضاحت دیں ِ، حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو جیل میں پڑے ہوتے ہیں: سینٹر رحمان ملک

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینٹر رحمان ملک بھی نیب کیخلاف وزیر اعظم کے بیان پر بول پڑے اور امید ظاہر کی کہ نواز شریف شائد آج قوم کو بتائیں کہ انہوں نے ایسا بیان کیو ں دیا تاہم میاں صاحب نے نیب پر بات کیا سوچ کر کی جواب وہی دے سکتے ہیں۔

ڈان نیوز کیمطابق سینٹر رحمان ملک نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ احتساب اور انتقامی کارروائی میں فرق ہوتا ہے پی پی پی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں مظلوم ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو عدالت میں کھڑے ہوتے ہیں یا جیل میں پڑے ہوتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی تنقید کو صبر سے برداشت کرتے ہیں۔

مزید : قومی