پی آئی اے نجکاری معاملہ ،حکومت نے ہڑتال میں شریک ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

پی آئی اے نجکاری معاملہ ،حکومت نے ہڑتال میں شریک ملازمین کیخلاف قانونی ...
پی آئی اے نجکاری معاملہ ،حکومت نے ہڑتال میں شریک ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کی ہڑتال سے پیدا ہونے والے حالیہ بحران کے خاتمے کے بعد حکومت نے ایک بار پھر اپنی نظریں پھیر لی ہیں ۔ میڈ یا رپورٹس کیمطابق پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو ملازمین کی ہڑتال کے باعث اربوں کا نقصان پہنچا ہے تاہم قومی ائیر لائن کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ہڑتال میں حصہ لینے والے ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے تاہم کارروائی صرف انہی ملازمین کیخلاف کی جائے گی جنہوں نے ہڑتال میں حصہ لیا اور دوسرے ملازمین کو ہڑتال پر اکسایاجبکہ ہڑتال کے دنوں چھٹی پر گئے ملازمین کیخلاف کوئی کارروانی نہیں ہو گی۔ پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ جن ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں وہ اپنے جوابات مقررہ مدت کے اندر جمع کروائیں 

مزید : قومی