بانجھ پن سے محفوظ رہنا ہے تو یہ ایک غذاضرور استعمال کریں، سائنسدانوں نے اولاد کے خواہشمند جوڑوں کو مفید ترین مشورہ دے دیا

بانجھ پن سے محفوظ رہنا ہے تو یہ ایک غذاضرور استعمال کریں، سائنسدانوں نے ...
بانجھ پن سے محفوظ رہنا ہے تو یہ ایک غذاضرور استعمال کریں، سائنسدانوں نے اولاد کے خواہشمند جوڑوں کو مفید ترین مشورہ دے دیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)ہم جو کھاتے ہیں اس کا اثر ہمارے جسم پر ضرور ہوتا ہے،اسی طرح بانجھ پن کا تعلق بھی ہماری غذا سے گہرا ہوتا ہے۔اگر آپ بھی اولاد کے خواہشمند اور بانجھ پن سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو یہ غذا ضرور استعمال کریں۔

گذشتہ تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ کین والے کھانوں میں ایک کیمیکل BPAموجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے بانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے لیکن ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے کھانے جن میں ’سوئے‘پایا جائے کے استعمال سے BPAکے اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور تحقیق کار ڈاکٹر جورگے شاوارو نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ تحقیق کے نتائج بالکل وہی ہیں جس کی انہیں تلاش تھی۔ان کاکہا ہے کہ گذشتہ تجربات میں یہ بات سامنے آئی کہ ’سوئے‘ کی وجہ سے ایسٹروجن کی کارکردگی بڑھنے کے ساتھ BPAکے نقصانات کم ہوجاتے ہیں۔2007ءسے2012ءکے درمیان کی گئی تحقیق میں 239خواتین پر تحقیق کی گئی جس میں ان کے پیشاب کے نمونے ’سوئے‘والے کھانے کھلانے کے بعد لئے گئے۔ان کھانوں میں توفو،سوئے برگر،میسوسوپ،سوئے پروٹین اور سوئے بارز شامل تھے۔جب نمونوں کے نتائج سامنے آئے تو علم ہوا کہ جن خواتین نے سوئے والے کھانے استعمال کئے ان کے پیشاب میںBPAکالیول کم تھا۔ڈاکٹر جورگے کاکہنا ہے کہ ہم اس بات کو بنیاد بناکر کہہ سکتے ہیں کہ سوئے والے کھانوں سے حمل کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت