اگر محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو پیشاب کرنے کے بعد فلش کرنے سے قبل ہر مرتبہ یہ کام ضرور کریں، ماہرین نے مفید ترین مشورہ دے دیا

اگر محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو پیشاب کرنے کے بعد فلش کرنے سے قبل ہر مرتبہ یہ کام ...
اگر محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو پیشاب کرنے کے بعد فلش کرنے سے قبل ہر مرتبہ یہ کام ضرور کریں، ماہرین نے مفید ترین مشورہ دے دیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) کینسر کے جان لیوا ثابت ہونے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اکثر مریضوں کو آخر تک اپنی بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا، لیکن گردے ا ور مثانے کا کینسر ایک ایسی بیماری ہے کہ جس کا ابتدائی مرحلے میں ہی پتہ چلانا کچھ مشکل نہیں، اگر آپ اپنے پیشاب کی رنگت کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ماہرین نے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ وہ بیت الخلاءجائیں تو پیشاب کے مختصر معائنے میں غفلت نہ برتیں کیونکہ یہ ان کی زندگی بچاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مثانے یا گردے کے کینسر کی صورت میں پیشاب میں خون نظر آسکتا ہے اور یہ وہ علامت ہے کہ جس کے نظر آنے پر آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو پیشاب میں محض ایک دفعہ بھی خون کے آثار نظر آئیں تو اسے دوسری دفعہ دیکھنے کا انتظار نہ کریں بلکہ ڈاکٹر سے فوری طور پر رابطہ کریں کیونکہ یہ گردے یا مثانے کے کینسر کی ابتدا ہوسکتی ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ پسلیوں کے نیچے مسلسل درد محسوس ہونے کی صورت میں بھی ڈاکٹر سے فوراً رابطہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ گردے کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ اگرچہ پیشاب میں خون آنے یا پسلیوں کے نیچے درد محسوس ہونے کی اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں لیکن چونکہ ان کا تعلق گردے اور مثانے کے کینسر سے بھی ہے لہٰذا انہیں ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس