لاہور قلندرز کے باؤلر کیون کوپر کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

لاہور قلندرز کے باؤلر کیون کوپر کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور قلندرز کے باؤلر کیون کوپر کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قراردے دیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں کیون کوپر کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قراردیا گیا ہے تاہم پی ایس ایل انتظامیہ نے مشکوک باؤلنگ ایکشن پر کوپر کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا ہے اور انہیں اجازت دی گئی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں باؤلنگ کرا سکتے ہیں۔ تاہم مشکوک باؤلنگ ایکشن برقرار رہا تو پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی