مصر ‘ سکواش کھلاڑی پاکستان کے ساتھ دوستانہ میچوں میں شریک ہونگے

مصر ‘ سکواش کھلاڑی پاکستان کے ساتھ دوستانہ میچوں میں شریک ہونگے

قاہرہ (این این آئی)مصر کے سکواش کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ میچوں کی سیریز کیلئے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ٗ مصری کھلاڑی سیریز کے لئے 4 اپریل کو پاکستان آئیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان چھ میچوں کی سیریز 5 سے 8 اپریل تک کراچی میں شروع ہوگی جس کے لئے مصر کے پانچ کھلاڑیوں نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کر دی ہے، پاکستان اور مصر کے پانچ پانچ کھلاڑیوں کے درمیان چھ میچوں کی دوستانہ سیریز کھیلی جائے گی ٗسیریز کا مقصد قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے بعد مصر کے ساتھ سیریز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے اسلام آباد جیسا سکواش کورٹ پی اے ایف میوزیم کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کورٹ پر مصر اور پاکستان کے درمیان چھ میچوں کی دوستانہ سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی