ناقص کپتانی اور منصوبہ بندی کا فقدان: اسلام آباد سے شکست کے بعد لاہور قلندرز لیگ سے باہر

ناقص کپتانی اور منصوبہ بندی کا فقدان: اسلام آباد سے شکست کے بعد لاہور قلندرز ...
ناقص کپتانی اور منصوبہ بندی کا فقدان: اسلام آباد سے شکست کے بعد لاہور قلندرز لیگ سے باہر

  

دبئی(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل کے آخری میچ میں اسلام آباد سے شکست کے بعد لاہور قلندرز لیگ سے باہر ہوگئی اور کراچی کنگز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔ لاہور کی ٹیم اس لحاظ سے بدقسمت رہی کہ وہ لیگ میں سب سے بڑے سکور کرنے کے باوجود بھی اگلے مرحلے میں نہ جا سکی۔ لاہور کی ناکامی میں جہاں دوسرے عوامل نے کردار ادا کیا وہیں کپتان اظہر علی کی کپتانی اور اپنی کارکردگی بھی انتہائی ناقص رہی ۔انہوں نے اہم مواقع پر درست فیصلے نہ کئے جس سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لیگ کے پلے آف مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے ’پلے آف‘کا پہلا میچ جمعہ کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمے کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ ہفتے کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آخری میچ میں اسلام آباد یانائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

مزید : T20