بجلی گھروں میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ

بجلی گھروں میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد(آن لائن)بجلی گھروں میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فرنس آئل کی قیمت 24 ہزار 274 روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی رفائنریوں سے تیار ہونے والے فرنس آئل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 25 ہزار 958 روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔

مزید : کامرس