مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمت میں کمی
کراچی(اکنامک رپورتر) بھارت سے 17 لاکھ کاٹن بیلز درآمد ، مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمت 100 روپے فی من کم ہو گئی۔کپاس کی پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے میں31 فیصد کمی سے 96 لاکھ بیلز رہی ہے۔ ٹیکسٹائل ملز کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب تک بھارت سے 65 ارب روپے مالیت کی 17 لاکھ بیلز درآمد کی جا چکی ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا کہ درآمدات میں اضافے سے کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی طلب میں کمی آئی ہے اس وقت مقامی مارکیٹ میں کپاس کی فی من قیمت 5550 روپے سے 5600 روپے ہو گئی ہے۔ماہرین کے مطابق کپاس کی درآمدات میں اضافے سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔