پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے آن لائن بینکنگ کا آغاز کردیا

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے آن لائن بینکنگ کا آغاز کردیا

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے آن لائن بینکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ اب کلائنٹس صوبہ بھر میں بینک کی 151 برانچوں کے ذریعے آن لائن کیش جمع اور نکلوا سکیں گے۔ اس کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی تنظیم نو کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ کلائنٹس کو جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ قبل ازیں بینک کی تمام برانچوں کو آٹو میٹڈ کردیا گیا تھا ہیڈ آفس کی سطح پر بائیو میٹرک حاضری اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے تحت کام شروع ہو چکا ہے ڈیٹا سنٹر کی تکمیل کا کام جاری ہے اور ہیڈ آفس سمیت 10 اے ٹی ایمز نے کام شروع کردیا ہے۔

ان اے ٹی ایمز پر تجرباتی بنیاد پر سٹاف اپنی رقوم نکلوا سکتا ہے اور ڈیٹا سنٹر کی تکمیل کے بعد تمام کلائنٹس کو یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔

مزید : کامرس