امریکا کا عراق میں 3 مغوی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم

امریکا کا عراق میں 3 مغوی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے عراق میں 3 مغوی امریکی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں عراقی حکومت کے ساتھ ساتھ ان افراد کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے ان کی رہائی میں کردار ادا کیا ہے۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ امریکی شہری کس گروپ کی تحویل میں تھے۔واضح رہے کہ یہ تینوں امریکی شہری رواں برس جنوری میں اچانک لاپتہ ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -