یوکرینی صدر کا کابینہ میں ردو بدل کے لئے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

یوکرینی صدر کا کابینہ میں ردو بدل کے لئے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کیف (اے پی پی) یوکرینی صدر پیٹرو پورو شینکو نے کابینہ میں ردو بدل کے لئے وزیراعظم آرسینی یاتسنی یْک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین میں نئی حکومت لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یوکرینی صدر نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ خود بھی جلد ہی پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ یوکرینی صدر کی طرف سے یہ اچانک فیصلہ اس عوامی جائزے کے بعد کیا گیا ہے جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے مغرب نواز حکومت کی پالیسیوں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر