کینیڈا میں لاپتہ یا قتل کی جانے والی مقامی خواتین کی تعداد اندازوں سے کہیں زیادہ ہے، حکومت کا اعتراف

کینیڈا میں لاپتہ یا قتل کی جانے والی مقامی خواتین کی تعداد اندازوں سے کہیں ...

اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں لاپتہ ہونے والی یا قتل کی جانے والی مقامی خواتین کی تعداد ماضی کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خواتین کے امور کی وزیر پیٹی ہیجڈو نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس صحیح اعداد و شمار تو موجود نہیں تاہم انھوں نے ’نیٹو ویمن ایسوسی ایشن آف کینیڈا‘ کی ایک تحقیق کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس تحقیق کے مطابق یہ تعداد تقریباً 4 ہزار ہے۔اس سلسلے میں وزیر قانون جوڈی ولسن ریبولڈ، سٹیٹس آف ویمن کی وزیر پیٹریکا ہیجڈو اور مس بیننیٹ نے تقریباً دو ہزار افراد کے ساتھ بات کی تاکہ حکومتی تحقیقات کا آغاز کیا جا سکے۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر تحقیقات ان کی نو منتخب لبرل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی1980ء سے 2012ء کے درمیان لاپتہ ہونے والی خواتین کے حوالے سے رپورٹ میں یہ تعداد 1200 کے قریب بتائی تھی ۔

مزید : عالمی منظر