بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6ماہ کے دوران 4فیصد اضافہ

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6ماہ کے دوران 4فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 4 فیصد کے قریب اضافہ دیکھا گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق آٹو اور کھاد بنانے والی فیکٹریوں کی جانب سے پیداوار بڑھنے کے باعث صنعتی شعبے نے کچھ بہتر پرفارم کرنا شروع کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی اور حکومت کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے باعث صنعتی شعبے کو فروغ ملنے کی توقع ہے جس سے ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

مزید :

کامرس -