جامعہ زرعیہ فیصل آباد کا 23 واں کانووکیشن 2 مارچ کو منعقد ہو گا

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کا 23 واں کانووکیشن 2 مارچ کو منعقد ہو گا

فیصل آباد(بیورورپورٹ)جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں 23 واں کانووکیشن 2مارچ کو منعقد ہوگا جس میں153 پی ایچ ڈی سکالرز، 667ایم فل و ایم ایس ڈگری ہولڈرز اور 2448 فرسٹ ماسٹر ز ڈگری ہولڈرز طلباء و طالبات میں ڈگریاں ، ایوارڈز ، میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔ اس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ ہوں گے۔ ترجمان نے بتایاکہ یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے کانووکیشن میں یونیورسٹی کی چھ دہائیوں پر محیط تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ایک سال کے دوران ڈگریاں مکمل کرنے والے 5ہزار سے زائد گریجوایٹس میں ڈگریاں و میڈل تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ کانووکیشن کے شایان شان انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید : کامرس