چین نے امریکی ٹریڑری سکیورٹیز کی خریداری کم کر دی

چین نے امریکی ٹریڑری سکیورٹیز کی خریداری کم کر دی

واشنگٹن (آن لائن) چین نے جو دنیا میں امریکی ٹریڑری سکیورٹی کا سب سے بڑا خریدار ہے ، امریکی مالی سکیورٹیز حاصل کرنے کی مالیت کم کر دی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے اس سلسلے میں بتایاہے کہ چین نے گذشتہ سال امریکی ٹریڑری سکیورٹی 18.4بلین ارب ڈالر کم کر کے 1.2461ٹریلین امریکی ڈالر تک محدود کر دی۔جاپان دنیا کا دوسرا ملک ہے جس نے امریکی سکیورٹیز کی مالیت 22.4ارب ڈالر کم کر کے 1.1225ٹریلین ڈالر تک کر دی۔گذشتہ سال دسمبر تک امریکی سکیورٹیز کی کل مالیت 6.1658ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو ا سے سال ایک ماہ قبل نومبر میں 6.1257ٹریلین ڈالر تک تھی۔

مزید : کامرس