چین میں 21بڑے منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری کی حدمقرر کر دی گئی

چین میں 21بڑے منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری کی حدمقرر کر دی گئی

بیجنگ(آن لائن)چین کے اعلیٰ حکام نے 21بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے تا ہم اس کی حد مقرر کر دی ہے ، ان پر 8.3 ارب ڈالر کے اخراجات آئیں گے ، ان منصوبوں میں پانی ذخیرہ کرنے ، ٹرانسپورٹ ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ یہ منصوبہ علاقائی ترقی ، پا نی ذخیرہ کرنے ، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو وسیع اور مضبوط کرنے میں معاون ثابتہوں گے ، چین میں سالانہ سرمایہ کاری میں اضافہ اس کی معیشت کو آگے لے جانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کوئلے کی پیداوار میں ہر سال کمی کررہا ہے ،اس کی بنیادی وجہ طلب میں کمی ہے جس کی وجہ سے حکومت نے سرمایہ کاری میں بھی آہستہ آہستہ کمی کر دی ہے ،اسی طرح زراعت اور صنعت کے شعبوں میں بھی سالانہ پیداوار کا ہدف مقرر کردیاگیا۔

مزید : کامرس