جرمن چانسلر نے شام میں نو فلائی زون کے قیام کی حمایت کر دی

جرمن چانسلر نے شام میں نو فلائی زون کے قیام کی حمایت کر دی

برلن (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہہم شام میں نو فلائی زون کے قیام کے حق میں ہیں۔جرمن خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بر لن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایک ایسے علاقے کی تشکیل مفید ہو گی کہ جہاں جنگ کے فریقین فضائی حملے نہ کر سکیں۔ انھوں نے ترکی کی طرف سے شام میں نو فلائی زون کے قیام کی اپیل کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم شام میں نو فلائی زون کے قیام کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نو فلائی زون کے قیام سے اپنے گھر بار سے محروم ہونے والے شامیوں کو کچھ سہولت ملے گی۔مرکل نے کہا کہ علاقے میں کسی سمجھوتے کے طے پانے کے لئے میں اسد مخالفین اور اسد حامیوں کے ساتھ ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ ملاقاتیں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔

مزید : عالمی منظر