کچن گارڈننگ کے فروغ سے تازہ اور زہروں سے پاک آرگینک سبزیوں کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے،ماہرین

کچن گارڈننگ کے فروغ سے تازہ اور زہروں سے پاک آرگینک سبزیوں کاحصول یقینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ)کچن گارڈننگ کے فروغ سے تازہ اور زہروں سے پاک آرگینک سبزیوں کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے ۔ شہری گھر میں زمین موجود نہ ہونے پر مختلف طرح کے کنٹینرز میں بھی گھریلو سبزیاں کاشت کرسکتے ہیں علاوہ ازیں مختلف سائز کے مٹی کے بنے ہوئے گملے، پلاسٹک کے ٹب، ٹوکریاں، لکڑی کے کریٹ، شاپر بیگ، کھاد والے تھیلے، پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم، پُرانے ٹائر وغیرہ بھی گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ زرعی ما ہرین نے بتایاکہ گھریلو سطح پر سبزی کاشت کرنے کیلئے عموماً ایک سے پانچ مرلہ جگہ درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بینگن، ٹماٹر، پیاز، بند گوبھی، پھول گوبھی، بروکلی، گلی سڑی کھاد، کمپوسٹ، پریس مڈ، بھل کا حصول بھی ایک ماہ پہلے کر لینا چاہئے۔

مزید :

کامرس -