سبزیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

سبزیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مختلف سبزیات کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے فوری تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث اکھیڑ اکی بیماری کھیرے، گھیا کدو، چین کدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، کریلے کی فصل پر، روئیں دار پھپھوند کی بیماری کھیرے، گھیا کدو، چین کدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، کریلے، خربوزہ، تربوزکی فصل پر، سفوفی پھپھوند کی بیماری کھیرے، گھیا کدو، چین کدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، کریلے،خربوزہ، تربوز،مرجھاؤ کی بیماری ٹماٹر،اگیتے جھلساؤکی بیماری ٹماٹر،شملہ مرچ،سبز مرچ،خربوزہ، تر بوز، کھیرے ، پچھیتے جھلساؤ کی بیماری ٹماٹر، وائرسی بیماریاں ٹماٹر،شملہ مرچ،سبز مرچ،خربوزہ،کھیرے، کدو، بلاسم اینڈراٹ کی بیماری ٹماٹر،شملہ مرچ، سبز مرچ، تنے اور جڑکے گلاؤکی بیماری مرچ ،سبزوشملہ پر حملہ آورہو کر فصلات کو تباہ کرسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جونہی کسی بیماری کے فصلات پر حملے کی علامات ظاہر ہوں کاشتکار فوری طور پرماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے ان پرمناسب زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصلات کونقصان سے بچایاجاسکے۔

مزید : کامرس