حکومت کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھانے والے ملک سے خیر خواہ نہیں،ناصر سعید
لاہور(کامرس رپورٹر) مسلم لیگ تاجرونگ کے راہنما ،وزیراعلیٰ کے سیاسی مشیر ناصر سعید و مسلم لیگ ٹریڈنگ ونگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھانے والے ملک سے خیر خواہ نہیں ۔انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ا یل این جی معاہدہ پر اعتراضات کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی معاہدہ تاریخی نوعیت کا ہے ۔قطر سے سستی ترین ایل این جی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے جس کے باعث ملک میں بند پاور پلانٹ گیس پر منتقل ہونے سے چل پڑیں گے اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی ۔نیز پاور پلانٹ گیس پر منتقل ہونے سے سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا ۔مسلم لیگ ن ٹریڈنگ ونگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے کہا ہے کہ صنعتکار برادری میاں برادران کی قیادت میں ملک کو ایشیئن ٹائیگر بنا کر دم لے گی مخالفین حکومت کے عوام کے لئے کئے گئے۔
ترقیاتی اقدامات پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کی پہچان بن چکی ہے ترقیاتی منصوبوں پر انگلاں اٹھانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ۔حکومت نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بہترین اور جامعہ حکمت عملی ترتیب دی جبکہ معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے ادوار شروع کئے گئے ۔توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت جس تندہی سے کام کر رہی ہے انشاء جلد ہی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوجائے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔