ہیلری کلنٹن کی کتے کی آواز نکال کر ری پبلکنز پرسخت تنقید

ہیلری کلنٹن کی کتے کی آواز نکال کر ری پبلکنز پرسخت تنقید

نیواڈا(آن لائن)امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن نے ایک جلسے کے دوران کتے کی آواز نکال کر ری پبلیکنز کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ریاست نیواڈا میں جلسے کے دوران ہلیری کلنٹن نے ریڈیو پر چلنے والے ایک اشتہار کا ذکر کیاجس میں کتا جھوٹے سیاسی بیانات پر اپنا رد عمل بھونک کر ظاہر کرتا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے یہی تشبیہ ری پبلکنز کے ریسیشن سے متعلق بیانات کیلئے دی جس پر کتے بھونک کر جھوٹ کی نشاندہی کر سکتے تھے۔

مزید : عالمی منظر