بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو طلبہ کی شہادت پر کشتواڑ میں بھی احتجاجی ہڑتا ل

بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو طلبہ کی شہادت پر کشتواڑ میں بھی احتجاجی ہڑتا ل

کشتواڑ(کے پی آئی) جنوبی کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو طلبہ کی شہادت پر کشتواڑ میں بھی احتجاجی ہڑتا ل کی گئی ۔ہڑتال کی اپیل امام جامع فاروق احمد کچلو کی طرف سے دی گئی تھی۔ ہڑتال کا اثر قصبہ کے گرد و نواح کی بستیوں میں بھی دیکھا گیا بالخصوص مالی پیٹھ، اسرار آباد، فیصل آباد، ہڈیال، ڈاک بنگلہ، شہیدی چوک ، بون آستان، سیمنہ کالونی میں اکثریتی طبقہ کے تجارتی ادارے بند رہے ۔ اگر چہ ایک خاص فرقہ کی دکانیں کھلی تھیں تا ہم بازاروں میں معمول کی رونق نہ تھی اور بیشتر لوگوں نے گھروں تک ہی محدود رہنے کو ترجیح دی ۔ بند کا دفاتر میں ملازمین اور سائلین کی آمد پر بھی اثر پڑا اور کئی دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی۔ بنکوں میں رہنے والا رش بھی کم تھا اور بہت کم گاہک بنکوں کی طرف آتے دیکھے گئے۔ ہڑتال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔رات سے ہی حساس مقامات پر بھاری تعداد میں پولیس اور نیم فوجی فورسز کی ٹکڑیاں گشت کرتی دیکھی گئیں جب کہ فورسز کو چوکس رہنے کے لئے کہا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کو فورسز کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں 19سالہ دانش فاروق اور 22شائستہ حمید جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر