جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس :اہل لاہور کے لئے تحفہ

جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس :اہل لاہور کے لئے تحفہ
 جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس :اہل لاہور کے لئے تحفہ

  



ٹرانسپورٹ سسٹم معاشرہ کی تہذیب و ثقافت کا عکاس ہوتاہے بلاشبہ بہترین اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم مہذب معاشروں کی پہچان ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اورذرائع نقل وحمل کو بہتر بنانے پر بھر پور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔سال 2008 ء میں پنجاب کی حکومت سنبھالتے ہی انہوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی بہتری اور ٹرانسپورٹ کلچر کی تبدیلی کو اپنی ترجیح بنایا۔شہبازشریف نے عوام کو سستی،آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کر رہی ہے۔ صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کو بہتربنایا،سڑکوں، پلوں اور انڈرپاسز کاجال بچھادیا کیونکہ وہ اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ تیزرفتار ترقی اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ میں برق رفتار ذرائع نقل و حمل بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور میئر استنبول ڈاکٹر قادر توپباش نے جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس کا افتتاح کر دیاہے ۔ ابتدائی طور پر لاہور میں 100گاڑیاں چلائی جائیں گی جس کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی صدیوں پر محیط ہے اور دنیا جانتی ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام یکجان دو قالب ہیں بلا شبہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔البراک گروپ نے ہمارے گزشتہ دورحکومت میں پنجاب میں سرمایہ کار ی کا آغازکیا اور آج اس گروپ کی سرمایہ کاری اربوں روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ ترک قیادت رجب طیب اردگان اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں پاک ترک دوستی کو نئی جہت ملی ہے اور یہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے اور دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ترکی اور پنجاب کی حکومتوں نے بھی باہمی معاونت کے تحت کام کیا اور اس اشتراک کار کو آگے بڑھایا۔ ترکی اور پنجاب حکومت کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک کار میں میرے بھائی قادر توپباش کا کردار انتہائی نمایاں رہا ہے جنہوں نے ہر موقع پر ہمیں سپورٹ کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے جدید ٹیکسی سروس کے آغاز پر قادرتوپباش اور البراک گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے شہریوں کے لئے جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس کا آغاز ایک تحفہ ہے اورایک سوگاڑیوں سے شروع کی جانے والی اس سروس میں آئندہ چند برس میں جدید ریڈیو کیب گاڑیوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ جائے گی جس سے شہریوں کو معیاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میئر استببول ڈاکٹر قادر توپباش میرے بھائی اور دوست ہیں اورقادر توپباش کے دورے سے پاکستانی عوام خصوصا پنجاب کے عوام کو بہت خوشی ہوئی ہے ۔ میئراستنبول ڈاکٹر قادر توپباش نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پنجاب کے بھائیوں کے لئے ترک بھائیوں کی محبت اور خلوص کا پیغام لیکر آیا ہوں ۔ پنجاب حکومت کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون کا فروغ جاری رکھیں گے۔ٹیکسی سروس کے افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف اور میئراستبول ڈاکٹر قادر توپباش نے جدید ریڈیوکیب گاڑی میں بیٹھے اور گاڑی کو چلایا۔ترکی کے سفیر بابر ایس گرگن ، ایم این اے مہر اشتیاق احمد، خواجہ احمد حسان، البراک گروپ نوری البراک کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سر گرداں ہے۔دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اسی کی قیادت کو عوامی خدمت کے مشن پر قائم رکھے اور وہ پہلے سے بڑھ کر عوام کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبوں کو مکمل کرے۔آمین

مزید : کالم