پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارت کو پریشان نہین ہونا چاہیے ، پینٹاگون

پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارت کو پریشان نہین ہونا چاہیے ، ...

 واشنگٹن (آن لائن) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا امریکہ کا فیصلہ بھارت کے لئے تشویش کا باعث نہیں ہونا چاہئے کیونکہ فروخت کے وقت خطے کی سکیورتی صورت حال کو مدنظر رکھا جا رہا ہے ،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹرکوک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارت کو پریشان نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صلاحیت ہے جو پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی کوششوں میں معاون ہو گی اور یہ امریکہ کے قومی مفاد میں بھی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یہ فیصلہ خطے میں سکیورٹی صورت حال کو سامنے رکھ کر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو علیحدہ علیحدہ پہلو سے دیکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں پیشرفت کے لئے ہمارا یہ فیصلہ بہترین معاون ہو گا

پینٹاگون

مزید : علاقائی