شکر ہے نیب پر اعتراض کرنے والا ساتھی مل گیا،نثار کھوڑو

شکر ہے نیب پر اعتراض کرنے والا ساتھی مل گیا،نثار کھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیرتعلیم سندھ نثار احمدکھوڑو نے کہا ہے کہ شکر ہے نیب پر اعتراض کرنے والا ساتھی مل گیاہے۔ جب پیپلزپارٹی نے نیب پر تنقید کی تو اس کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ نیب کے چیئرمین کی تعیناتی قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے ہوتی ہے۔بدھ کوکراچی میں آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ شکر ہے نیب پر اعتراض کرنے والا ساتھی مل گیا ہے۔ نیب کی کارروائی پر پیپلزپارٹی سے کہا گیا کہ یہ آپ کے گناہوں کی سزاہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا بیان حوصلہ افزا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ علم حاصل کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہیں ان کی ہر فورم میں مذمت کی جائے۔

مزید : علاقائی