ری پبلکبز کی بیان بازی سے دنیا بھر مین مسائل پیدا ہو رہے ہیں ، صدر اوبامہ

ری پبلکبز کی بیان بازی سے دنیا بھر مین مسائل پیدا ہو رہے ہیں ، صدر اوبامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر باراک اوبامہ نے مسلمان فوبیا کے شکار صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ری پبلکن کی بیان بیازی سے دنیا بھر میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں،مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکانے سے ووٹ ملیں گے نہ ٹرمپ صدر بن سکتے ہیں، امریکی صدر ہونا سنجیدہ کام ہے، یہ رائلٹی شو کی میزبانی نہیں۔کیلی فوررنیا میں آسیان سمٹ کے اختتام پر بریفنگ کے دوران امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ری پبلکنز کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ری پبلکنز کی بیان بازی سے دنیا بھر میں امریکا کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف بیانات اور جذبات بھڑکانے سے ووٹ نہیں ملیں گے اور صرف ٹرمپ ہی نہیں صدارتی انتخابات کے دوڑ میں شامل دیگر ری پبلیکنز کا بھی یہی حال ہےٍ۔امریکا کا صدر بننا مشکل اور سنجیدہ کام ہےٍ، یہ کسی ریئلٹی شو کی میزبانی نہیں ہے۔ انہیں امریکی عوام پر مسلسل اعتماد ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ صدر نہیں بن سکتے۔اس سے پہلے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایک جلسے کے دوران کتے کی آواز نکال کر ری پبلیکنز کو تنقید کا نشانہ بنایاٍ تھا۔دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن نے ایک جلسے کے دوران کتے کی آواز نکال کر ری پبلیکنز کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ریاست نیواڈا میں جلسے کے دوران ہلیری کلنٹن نے ریڈیو پر چلنے والے ایک اشتہار کا ذکر کیاجس میں کتا جھوٹے سیاسی بیانات پر اپنا رد عمل بھونک کر ظاہر کرتا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے یہی تشبیہ ری پبلکنز کے ریسیشن سے متعلق بیانات کے لئے دی جس پر کتے بھونک کر جھوٹ کی نشاندہی کر سکتے

مزید :

علاقائی -