محفل تھیٹر فروخت نہیں ہورہا،مرزا اقبال بیگ

محفل تھیٹر فروخت نہیں ہورہا،مرزا اقبال بیگ

لاہور(فلم رپورٹر)محفل تھیٹر کے مالک مرزا اقبال بیگ نے کہا ہے کہ اُن کا تھیٹر فروخت نہیں ہورہا ۔اس حوالے سے کچھ خبریں شائع ہوئیں تھیں کہ محفل تھیٹر کو فروخت کیا جارہا ہے میں اس کی تردید کرتا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ محفل تھیٹر اپنی جگہ قائم رہے گا۔ ہم اس کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔محفل تھیٹر لاہور کا سب سے بہترین کمرشل تھیٹر ہے جہاں ہر روز سیکڑوں افراد بہترین تفریح کرتے ہیں۔

مزید : کلچر