عرفان کھوسٹ کے والد سرمد کھوسٹ کے داداسلطان کھوسٹ کی51ویں برسی

عرفان کھوسٹ کے والد سرمد کھوسٹ کے داداسلطان کھوسٹ کی51ویں برسی

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار،مصنف ،ہدایتکار عرفان کھوسٹ کے والد سرمد کھوسٹ کے داداسلطان کھوسٹ کی51ویں برسی منائی گئی ۔اس موقع پرمرحوم کے بیٹے ناموراداکار عرفان کھوسٹ نے اپنے گھرقرآ ن خوانی کااہتمام کیا مرحوم کی بخشش کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔سلطان کھوسٹ نے پاکستان میں فن اورثقافت کے لئے بے پناہ خدمات پیش کیں۔بالخصوص تھیٹرکی ترویج کے لئے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔

انہوں نے بطوراداکار ،مصنف اورہدایتکاربے شماراصلاحی اورتفریح ڈرامے پیش کئے ۔سلطا ن کھوسٹ نے فلم ’’چن وے ‘‘’’پتن ‘‘اور’’سات لاکھ ‘‘میں اپنی بے مثال اداکاری کی ۔وہ 17فروری 1965 ء کوخالق حقیقی سے جاملے ۔ان کی برسی کے موقع پرشوبزسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ان کی خدمات پرانہیں خراج عقید ت پیش کیاہے۔

مزید : کلچر