شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا،آشا چوہدری

شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا،آشا چوہدری

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ،ٹی وی کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمرآشا چوہدری نے کہا ہے کہ مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ دور رہتی ہوں کیونکہ شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مشینی دور میں دوست اور دشمن کی پہچان بڑی مشکل ہے اور اسی وجہ سے دوست کم بناتی ہوں ۔شالیمار تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں میری پرفارمنس ہٹ جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر اپنی روٹین کے مطابق جاری ہے اور وہی کچھ دکھایا جا رہا ہے جو عوام کی ڈیمانڈ ہے ۔ تھیٹر پر بلاوجہ سے تنقید ناجائز ہے ۔ زارا اکبرنے کہا کہ تھیٹر سے ہزاروں لوگوں کا رزق وابستہ ہے اگر یہ بند ہو گیا تو بے شمار لوگ بے روزگار ہوں جائیں گے ۔

تمام فنکار تھیٹر کی ترقی کے لئے ہر دم دعا گو رہتے ہیں ۔

مزید : کلچر