شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں،شبیر جان

شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں،شبیر جان

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتے ہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں ہے ، ہر جگہ آپ کو پڑھے لگے اور باصلاحیت افراد نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری پر تنقید کرنے والے صرف اپنا وقت ضائع کر تے ہیں ۔ مجھ میں ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ، کسی مخصوص کردار کی چھاپ اپنے اوپر ہرگز لگنے نہیں دوں گا ۔

شبیر جان نے کہا کہ ٹی وی نوجوان فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، فنانسروں کو چاہیے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ انڈسٹری کو نوجوان فنکار مہیا آ سکیں ۔

مزید : کلچر