پبلک سروس کمیشن کی سمری پر 16نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی گئی

پبلک سروس کمیشن کی سمری پر 16نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی گئی

 لاہور(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کے لئے 16 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے، پی پی ایس سی نے اکیس گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے چیئرمین اور ممبران کے لئے اکیس نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری حکومت پنجاب کو بھجوائی گئی تھی، جس پر صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی سربراہی میں قائم سٹیرنگ کمیٹی نے ممبران کی تعداد کے مطابق گاڑیاں خریدنے کی ہدایت کی تھی۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں پی پی ایس سی نے چیئرمین سمیت 13 ممبران کے لئے گاڑیاں خریدنے کی سمری دوبارہ بھجوائی جسے پنجاب حکومت نے منظور کرلیا ہے۔ ممبران کی گاڑیوں کی علاوہ دو سنگل کیبن ڈالے اور 7 موٹر سائیکلیں بھی خریدنے کی منظوری دی گئی ہے جنھیں دستاویزات اور دیگر سامان کی ترسیل کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ پی پی ایس سی ذرائع کے مطابق سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے جن کی منظوری کے بعد گاڑیاں خریدنے کے لئے آرڈرجاری کردیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1