عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا سب سے اہم بنیادی حصہ ہے، علامہ خادم حسین

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا سب سے اہم بنیادی حصہ ہے، علامہ خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروزوالہ(نامہ نگار)اہل سنت جماعت شاہدرہ کے جنرل سیکر یٹری صاحبزادہ پیر علامہ خادم حسین شرقپوری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا سب سے اہم بنیادی حصہ ہے ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہارجامعہ مرکزی مسجد نور شاہدرہ ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ خادم حسین شرقپوری نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اورتحفظ ختم نبوت امت مسلمہ اور تمام مکابت فکر کامشترکہ مورچہ ہے انہوں نے کہادہشتگردی جیسے ناسور کاخاتمہ وقت کاتقاضا ہے تما م محب وطن اس کے خاتمے کے لئے کمر بستہ ہوجائیں وطن عزیز میں امن و خوشہالی کے لیے علماء اور مدارس اہم کردار ادا کر رہے ہیں دہشتگردی کے خاتمے کے آپریشن کے سلسلہ میں قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر دہشت گردی کی ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔ آخر میں مولانا محمد امین چشتی گولڑوی نے بھی خطاب کیا۔