انار کلی،نیلاگنبد، ہال روڈ،اچھرہ،مزنگ اور مال روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپر یشن

انار کلی،نیلاگنبد، ہال روڈ،اچھرہ،مزنگ اور مال روڈ پر تجاوزات کے خاتمے ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹرداتا ٹاؤن عاصم سلیم, ٹی ایم آو داتا گنج بخش ٹاؤن فرید اقبال ، ٹی او آر عثمان بھدر،آے ٹی اوآر شہزاد قریشی اور دیگر افسران سمیت انفورسمنٹ عملے نے انار کلی،نیلاگمبند،ِ ہال روڈ،اچھرہ،مزنگ اور مال روڈ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپر یشن کیا۔ 6ٹرک سامان قبضہ میں لے لیااور دو ایف آئی آر درج کر دی۔اس موقع پرایڈمنسٹریٹرکا کہنا تھا کہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن داتا گنج بخش ٹاؤن پوری طرح متحرک ہے۔تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹاؤن میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ٹاؤن میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جارہا ہے۔ ٹاؤن سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1