سیا ست میں آنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ، روینہ ٹنڈن

سیا ست میں آنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ، روینہ ٹنڈن
 سیا ست میں آنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ، روینہ ٹنڈن

  

ممبئی (اے پی پی) بھارتی ادکارہ روینہ ٹنڈن نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ عملی سیاست میں حصہ لیں گی۔ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ انہیں متعدد سیاسی جماعتوں نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی نشستوں کی پیشکش کی ہے جو ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تاہم ان کی فلمی دنیا کی مصروفیات انہیں سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتیں۔ روینہ ٹنڈن متعد د بار سیاسی معاملات پر اپنی راے کا اظہار کرتی رہی ہیں جنہیں بھارتی میڈیا میں ہمیشہ نمایاں کوریج ملی ہے۔

مزید : کلچر