بہت جلد خود فلم انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بناؤں گی،بندیا

بہت جلد خود فلم انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بناؤں گی،بندیا
 بہت جلد خود فلم انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بناؤں گی،بندیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل بندیانے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے ۔ بندیانے کہا کہ اب لاکھوں روپے سے فلمیں بنانے کا دور گزر چکا اب کروڑوں اور اربوں لگانا ہوں گے میں ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو قریب سے دیکھتی رہتی ہوں بہت جلد خود فلم انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بناؤں گی۔میں ان دنوں ایک فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہوں ۔اس فلم میں میرے ساتھ سٹیج کے معروف اداکار کام کررہے ہیں۔میری منزل سلور سکرین ہے بہت جلدمزید فلموں میں کام کرتی نظر آؤں گی۔

مزید : کلچر