اداکارہ ماہ نور اور کامیڈین نسیم وکی کے درمیان صلح کی کوششیں تیز

اداکارہ ماہ نور اور کامیڈین نسیم وکی کے درمیان صلح کی کوششیں تیز
 اداکارہ ماہ نور اور کامیڈین نسیم وکی کے درمیان صلح کی کوششیں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہ نور اور کامیڈین نسیم وکی کے درمیان صلح کی کوششیں تیز کر دی گئیں ، امکان ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں دونوں فنکاروں میں صلح ہو جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق چار روز قبل تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش سٹیج ڈرامہ ’’ جوانی لے ڈوبی ‘‘ کے دوران اداکارہ ماہ نور اور کامیڈین نسیم وکی کا جھگڑا ہو گیا تھا جس کے بعد ماہ نور نے مذکورہ سٹیج ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا اور پولیس تھانے میں نسیم وکی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دیدی تھی ۔ اب دونوں کے مشترکہ دوستوں نے ان کے درمیان صلح کے لئے عملی کوششوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ خاص طور پر تماثیل تھیٹر کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ صلح کرانے میں پیش پیش ہیں ۔
جبکہ دیگر شوبز شخصیات بھی ان کے ساتھ صلح کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آج کل میں ماہ نور اور نسیم وکی کے درمیان صلح ہو جائے گی ۔

مزید :

کلچر -