خواجہ سلمان رفیق نے زخمی ہونے والے پولیو ورکر عمر خان کی میو ہسپتال میں عیادت کی

خواجہ سلمان رفیق نے زخمی ہونے والے پولیو ورکر عمر خان کی میو ہسپتال میں عیادت ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے بدھ کے روز چوبرجی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے پولیو ورکر عمر خان کی میو ہسپتال میں عیادت کی ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجدشہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر امجد شہزاد نے بتایا کہ عمر خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے ۔ ڈاکٹرز زخمی کا علاج کر رہے ہیں اور اس کی حالت تسلی بخش ہے ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ چوبرجی کے علاقے میں پولیو ورکر پر فائرنگ کے واقعہ کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور حتمی طور پر فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہناقبل از وقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور پولیس تفتیش مکمل کرکے جلدکسی نتیجہ پر پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ DCO لاہور اورپولیس کے اعلی افسران خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1