ایپکا کا اجلاس، وزیر اعلیٰ سے سرکاری ملازمین کی ترقیوں پر اظہار تشکر

ایپکا کا اجلاس، وزیر اعلیٰ سے سرکاری ملازمین کی ترقیوں پر اظہار تشکر

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) لاہور ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران کا ایک اجلاس صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی زیر صدارت محکمہ سوائل فریبلٹی ایگر کلچر ، ٹھوکر نیاز بیگ چوک لاہورمیں منعقد ہواجس میں لالہ محمد اسلم صدر و ابو ہریرہ جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران ایپکا لاہور ڈویژن اور لاہور ڈویژن کے 50 سے زائد ایپکا یونٹس کے صدور وجنرل سیکرٹریزنے شرکت کی۔اس موقع صوبائی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری سمیت صدر ایپکا پنجاب ، لالہ محمد اسلم صدر و ابو ہریرہ جنرل سیکرٹری، سینئر صدور میاں غلام مصطفے، میاں ریاض ، وسیم احمد،تنویر اکرام بٹ، رانا افتخار ، ذوالفقار علی بھٹی و دیگر نے عہدیداران نے خادم پنجاب میاں شہباز شریف اوردیگر حکومتی نمائندگان کا سرکاری ملازمین کی تاریخ ساز اپ گریڈیشن و ٹائم سکیل پروموشن کرنے پرتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت سے مطالبہ بھی کیاگیا کہ سرکاری ملازمین باقی ماندہ مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جس میں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈکے مطابق دیگر صوبوں سے تنخواہ کے فرق کا خاتمہ، محکمہ زکوۃ کے ملازمین کو ریگولر کرنا، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ، جو سرکاری ملازمین کیڈرز ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل اور درجہ چہارم اپ گریڈیشن سے محروم رہ گے ہیں ان تمام کیڈرز کو بھی خادم پنجاب فوری طور پر کلیریکل سٹاف کی طرز پر اپ گریڈ یشن دی جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے اور پنجاب بھر کے تمام ملازمین خادم پنجاب کے اس اچھے اقدام سے محروم نہ رہ جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1