شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کو جدید خطو ط پر استوار کر نے کے عملی اقدامات کا آغاز

شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کو جدید خطو ط پر استوار کر نے کے عملی اقدامات کا ...

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ڈویژن کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمپنی نے لاہور کی سب سے بڑی شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کو جدید خطو ط پر استوار کر نے کے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ایل ڈی سی ایم ایم سی کے ایم ڈی ڈاکٹر احتشام کی ہدایت پرشاہ پور کانجراں مو یشی منڈی لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کے دونوں اطراف میں سول ورک کا کام مکمل کروا دیا ہے جبکہ سیکیورٹی کو بہتر بناتے ہوئے خاردار تاریں لگا کر منڈی کے راستوں کوآمدورفت کے لیے آسان بنادیا گیاہے۔ ایل ڈی سی ایم ایم سی سے پہلے عام ٹھیکیداری نظام میں منڈی والے دن مویشی منڈی کے اندر پیدل داخل ہونا بھی ناممکن تھاجبکہ کمپنی نے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے مسائل کے صحیح حل کی طرف توجہ دی ہے۔ اب منڈی کی آخری حدود تک ٹریفک کی روانی کا مسئلہ حل ہوگیاہے۔جسکی وجہ سے اب مین ملتان روڈ پر بھی ٹریفک بلا ک نہیں ہوتی۔ اور منڈی میں آمدورفت کا سلسلہ اور خریدوفروخت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری و ساری ہے۔منڈی میں موجود افضل نامی بیوپاری نے بتایا کہ کمپنی کے آنے سے ہمیں بہت فائدہ پہنچا اور رستوں کے دونوں اطراف باڑ لگنے سے اب ہماری گاڑیاں باڑے سے ہی جانوروں کو لوڈ کر لیتی ہیں اور کمپنی ہم سے کوئی انٹری فیس وصول نہیں کرتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1