حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے،چوہدری منظور
فیروزوالہ( نامہ نگار)پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے ہماری قیادت نے اپنے خون سے اس ملک میں جمہوریت کی بنیادیں مستحکم کی ہیںآمریت کی پیداوار سیاسی جماعتیں اس طرح کے حالات پیدا کر کے قوم کو کیا پیغام دینا چاہتی ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کوٹ عبد المالک کے جنرل سیکریٹری رانا مقبول احمد جاویدکی رہائش گاہ پرپاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دیے گئے گفٹ پیک کے سلسلہ میں منعقد تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیااس موقع پر ضلعی تنظیم کے صدر محمد آصف خان،چوہدری الطاف حسین ورک،ملک جاوید اکبر ڈوگر،حاجی فلک شیر ،ملک جمشید شہباز،رانا اجمل خان ،ایم اے ساجد ،رانا مقصود احمد جاوید،رانانوید شہزاد،رانا فیظان احمد ،شیخ شفیق احمد،راناعامر مقبول ،ملک آصف اور رانا محمد عمران کے علاوہ دیگر ارکان نے بھی شرکت کی سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد نے کہاموجودہ حکومت اعوام کی فلاح و بہبود اور دعوؤں کی تکمیل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے غریب اعوام کو میٹرو بس اور اورنج ٹرین منصوبوں کی نہیں انہیں بنیادی سہولتوں کی ضرورت ہے ۔