لوگ فاقو ں سے مر رہے ہیں ،حکمران عیش وعشرت کی زندگی گذار رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

لوگ فاقو ں سے مر رہے ہیں ،حکمران عیش وعشرت کی زندگی گذار رہے ہیں،ذکر اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی مشکلات میں سے گذر رہا ہے۔ مہنگائی ، غربت ، دہشت گردی ، قتل وغارت ، بے روزگاری اور خودکشیاں عام ہیں۔ لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں اور ہمارے حکمران عیش وعشرت کی زندگی گذار رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گلشن راوی پی پی 149کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ تقریب سے ضیاء الدین انصاری ، محمود الاحد ، عبدالعزیز عابد، شاہد نوید ملک ، طارق ا لطاف ،حسیب احمد و دیگر نے خطا ب کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی ایوانوں میں سرمایہ دارو جاگیردار بیٹھے ہوئے ہیں۔ جو صرف خاص طبقے کی بہتری کے لیے پالیسیاں بنار ہے ہیں ۔ملک میں سیاستدان پالیسی سازی میں غریب طبقے کے مفادات کو تحفظ دینے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔




انہوں نے مزیدکہا کہ لاہور کا اہم ترین مسئلہ صاف پینے کا پانی ہے،ناقص پانی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرمائے کی طاقت کو استعمال کر کے غریب طبقے کا استحصال کیاجا رہا ہے ۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود اشیاء ضروریہ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔