پروفیسر ڈاکٹر شہلا ہارون انتقال کر گئیں،رسم قل کل جمعہ کو 40 جیل روڈ میں ادا کی جائے گی

پروفیسر ڈاکٹر شہلا ہارون انتقال کر گئیں،رسم قل کل جمعہ کو 40 جیل روڈ میں ادا ...

لاہور( پ ر) معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ میاں ہارون الرشید کی اہلیہ، کنگ ایڈورڈ کالج و لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی پروفیسر پیتھالوجی ڈاکٹر شہلا ہارون قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ وہ انجینئر میاں وقاص ہارون اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ میاں عمر ہارون کی والدہ تھیں۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی جس میں روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، کموڈور طارق مجید، سی اے عبدالرحمن میر، عبدالحفیظ چودھری، ارشد محمود، حمید چودھری، انوار قمر، محمد احمد دوائی والا (کراچی) اور عزیز و اقارب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ ڈاکٹر شہلا ہارون کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کل جمعہ 19 فروری کو بعد نماز جمعہ ان کی رہائش گاہ 40 جیل روڈ لاہور میں کی جائے گی اور 4 بجے سہ پہر اجتماعی دعا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4