سپیکرمحمد اقبال سے گورنر گلگت بلتستان اور انکی اہلیہ نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی

سپیکرمحمد اقبال سے گورنر گلگت بلتستان اور انکی اہلیہ نے اسمبلی چیمبرز میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی )سپیکر رانامحمد اقبال خاں سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خاں اور انکی اہلیہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی رکن محترمہ رانی عتیقہ غضنفر نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی، خاص طور پر پارلیمانی اور اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی اور سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے میر غضنفر علی خاں کو گلگت بلتستان کا گورنر بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ گورنر اور انکی اہلیہ نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی ۔ بعد ازاں معزز مہمانوں کو سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے اسمبلی شیلڈزاور تحائف بھی پیش کئے۔