چیئرمین نیب وزیراعظم کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائیں ،صفدر رسول شاہ

چیئرمین نیب وزیراعظم کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائیں ،صفدر رسول شاہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدروایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن سینٹرل پیر صفدر رسول شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان انتہائی غیر آئینی اور نیب کو دھمکی دینے کے مترداف ہے جس کی ہماری پارٹی پرزور مذمت کرتی ہے ۔ نیب حکام نے پنجاب میں کرپشن کیخلاف آپریشن کیلئے اپنا قدم اٹھایاتوحکمرانوں کی نام نہاد شرافت پرسے نقاب اٹھ گیا۔نیب کیلئے لٹیروں کاخبث باطن کسی سے چھپ نہیں سکتا۔چیئرمین نیب وزیراعظم کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائیں اور شریف برادران سمیت مسلم لیگ (ن) کے جتنے بھی افراد کیخلاف کرپشن کی انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں انہیں فی الفور قانون کے شکنجے میں لایا جائے،جانبداری پر مبنی احتساب سے ملک میں غلط روایات جنم لے رہی ہیں جس سے جمہوریت کی بدنامی ہورہی ہے،نیب کا ادارہ خود نواز شریف نے ہی اپنے سابق دور میں قائم کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے جو آئینی ادارے کام کر رہے ہیں انکو ان کے کام سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ نیب کے خلاف دھمکی آمیزبیان واپس لیا جائے ورنہ عوام یہ ہی سمجھنے پر مجبور ہو جائے گی کہ نواز حکومت کریشن کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں ہے اور نیب کواپنے لوگوں کے خلاف کاروائی کرنے سے روکنا چاہتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4